ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے ترکی کے وزير اعظم رجب طیب اردوغان کے ساتھ ملاقات میں اسرائيل کے خلاف محاذ کو مضبوط بنانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائيل کے خلاف مقاومتی محاذ کو کمزور کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ لاریجانی نے کہا کہ ترکی اور ایران باہمی تعاون کے ساتھ علاقہ میں بہت سے پیچیدہ مسائل اور مشکلات کو حل کرسکتے ہیں۔
ترکی کے وزير اعظم نے بھی اس ملاقات میں ایران کے اعلی حکام کے ساتھ اپنے مذاکرات کو مفید اور تعمیری قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران اور ترکی کے درمیان اچھا اور بے نظیر اقتصادی ، سیاسی اور تجارتی تعاون جاری ہے اور اس میں خلل ڈالنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائےگی۔....... /169